Times of Pakistan

لاہور قلندرز کا سیکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر ایکشن، شاہین شاہ آفریدی پر جرمانہ عائد

3 weeks ago 11
ARTICLE AD BOX

شائع 30 مارچ 2026 10:54pm

لاہور قلندرز نے ہوٹل میں سیکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی پرایکشن لیتے ہوئے کپتان شاہین شاہ آفریدی پر جرمانہ عائد کردیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 11) میں لاہور قلندر نے سیکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر اپنی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق یہ فیصلہ اندرونی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا گیا۔ تحقیقات میں سیکیورٹی قواعد کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر کپتان کے خلاف مالی جرمانہ لگایا گیا۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے اپنے اس فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

Read Entire Article