Times of Pakistan

لاہور؛ مجھے نوکری سے کیوں نکالا؟ ملزم کی مالک کے گھر پر فائرنگ، ویڈیو سامنے آگئی

2 days ago 3
ARTICLE AD BOX

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آئے شہری کے گھر پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا


لاہور:

شاد باغ کے علاقے میں نوکری سے نکالے جانے پر ملزم نے مالک کے گھر پر فائرنگ کر دی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آئے شہری کے گھر پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم دو سگے بھائیوں کے گھر پر فائرنگ کرکے فرار ہوگیا تھا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم سبحان کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزم کی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا۔

ایس پی سٹی کے مطابق ایس ایچ او شاد باغ نے اطلاع ملنے پر فوری رسپانس کرتے ہوئے ملزم سبحان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی عاطف میر کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا، علاقے میں بدمعاشی اور شہریوں پر تشدد کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Read Entire Article