Times of Pakistan

لاہور: معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، ایک شخص قتل دوسرا زخمی، 3 ملزمان گرفتار

1 day ago 2
ARTICLE AD BOX

پولیس کے مطابق ہمسائیوں کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا شروع ہوا جس کے دوران شعیب اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی


لاہور کے علاقے سمن آباد میں معمولی تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کے واقعے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ہمسائیوں کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا شروع ہوا جس کے دوران شعیب اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی زد میں آکر زاہد جاں بحق جبکہ حسین زخمی ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی سمن آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مرکزی ملزمان شعیب، دانیال اور فرجاد کو گرفتار کرلیا۔

زخمی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جاں بحق شہری کی لاش کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال  منتقل کیا گیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے شعبۂ تفتیش کے حوالے کردیا ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او سمن آباد اعتزاز سرویا اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔

Read Entire Article