Times of Pakistan

لاہور میں فارما سوٹیکل ڈرگز کے استعمال کے رجحان میں اضافہ

3 weeks ago 8
ARTICLE AD BOX

مجوزہ ادویات ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر آسانی سے دستیاب ہیں


وزیراعلی مریم نواز نے منشیات کے متبادل کے طور پر فارما سیوٹیکل ڈرگز کے استعمال  پر سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب کو فارما سیوٹیکل ڈرگز کے بڑھتے ہوئے رجحان کے تدارک کے لیے سفارشات موصول ہوئیں۔ گبیکا، کیٹامین، سسوسیگان، ڈیزی پام، ولیم، ایلپ سمیت دیگر ادویات  بطور منشیات استعمال ہو رہی ہیں۔

مجوزہ ادویات ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر آسانی سے دستیاب ہیں۔ آئندہ دو سال میں نوجوانوں میں سکون آور ادویات کی شرح میں 20 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔

منشیات کے عادی افراد کو نشہ کی مقدار کو اپنی جسمانی باڈی کی لیول کو پورا کرنے کیلئے نئی منشیات کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ نوجوانوں ،خواتین میں  بھی منشیات کے رحجان میں اضافے کو روکنے کےلیے ٹھوس پالیسی کی تجویز دی گئی ہے۔

Read Entire Article