Times of Pakistan

لبنان میں اسرائیل کا گاڑی پر فضائی حملہ؛ 2 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

8 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

لبنان میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں میں شدت تاحال برقرار ہے اور آج بیروت کے جنوب میں ساحلی شاہراہ پر ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کی وزارتِ صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت بیروت سے تقریباً 20 کلومیٹر جنوب میں واقع ساحلی شاہراہ پر گاڑیوں کو نشانہ بنا کر تین الگ الگ فضائی حملے کیے گئے۔

اسرائیلی حملوں کے بعد ایک گاڑی مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی جس میں موجود تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ وائرل ویڈیوز میں امدادی کارکنوں کو ملبے سے لاشیں نکالتے دیکھا گیا۔

اس سفاکانہ اسرائیلی حملے میں 2 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ہوگئی اور دو درجن کے قریب زخمی ہوئے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ جنوبی لبنان میں صرف حزب اللہ کے ٹھکانوں، اسلحہ ڈپوؤں اور راکٹ لانچرز کو نشانہ بنایا گیا کیوں کہ ان علاقوں سے حزب اللہ نے اسرائیلی فوجیوں پر راکٹ اور ڈرون حملے کیے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 2 مارچ سے جاری کشیدگی کے دوران لبنان میں اب تک 2 ہزار 800 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں تقریباً 200 بچے شامل ہیں۔

Read Entire Article