Times of Pakistan

لکی مروت؛ پولیس موبائل پر بارودی مواد سے حملہ، 3اہلکار اور راہ گیر زخمی

3 weeks ago 6
ARTICLE AD BOX

پولیس موبائل کو موٹر سائیکل میں نصب بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا


ڈی آئی خان:

لکی مروت میں تھانہ شہبازخیل کی پولیس موبائل پر بارودی مواد سے حملہ کیا گیا، جس میں تین اہلکار اور ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس موبائل کو موٹر سائیکل میں نصب بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

پولیس ترجمان لکی مروت قدرت اللہ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر زخمی ہوا۔

زخمیوں میں اے ایس آئی جمال الدین، کانسٹیبل عارف اور ڈرائیور میر حسن شامل ہے۔ تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو لکی مروت منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئئی جبکہ علاقے کو بھی گھیرے میں لے لیا گیا۔

Read Entire Article