Times of Pakistan

لیونل میسی ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ میں جذباتی ہو کر رو پڑے

3 weeks ago 5
ARTICLE AD BOX

اس میچ میں سب سے زیادہ توجہ میسی کی کارکردگی کے بجائے ان کے جذبات نے حاصل کی


ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی اپنے ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ کے دوران جذباتی ہو کر رو پڑے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے زیمبیا کو 0-5 سے شکست دی، تاہم اس میچ میں سب سے زیادہ توجہ میسی کی کارکردگی کے بجائے ان کے جذبات نے حاصل کی۔

میچ سے قبل اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے اپنے کپتان کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جس پر میسی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق یہ میچ میسی کے کیریئر کا ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ تھا، جس کی وجہ سے یہ لمحہ ان کے لیے انتہائی یادگار اور جذباتی بن گیا۔

واضح رہے کہ لیونل میسی متوقع طور پر فیفا ورلڈ کپ 2026 میں بھی ارجنٹینا کی قیادت کریں گے۔

Read Entire Article