Times of Pakistan

مائیکل جیکسن کی بایوپک نے عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالرز کا ہندسہ عبور کرلیا

10 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

فلم نے حقیقی شخصیت کی زندگی پر مبنی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے

کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم ’مائیکل‘ نے عالمی باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک ارب ڈالرز سے زائد کی کمائی کا تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ ریلیز کے صرف 12 ہفتوں میں فلم نے دنیا بھر میں 1.001 ارب ڈالرز کا بزنس کرکے بایوپک فلموں کی تاریخ میں نئی مثال قائم کر دی۔

باکس آفس اعداد و شمار کے مطابق فلم کی مجموعی آمدنی میں 629.8 ملین ڈالرز بیرونِ ملک جبکہ 371.8 ملین ڈالرز شمالی امریکا سے حاصل ہوئے۔ اس غیر معمولی کامیابی کے بعد ’مائیکل‘ عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالرز کا ہندسہ عبور کرنے والی دنیا کی پہلی بایوگرافیکل فلم بن گئی ہے۔

اپریل 2026 میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے آغاز ہی سے کئی ریکارڈ توڑنا شروع کر دیے تھے۔ افتتاحی ہفتے کے اختتام تک اس نے صرف امریکا میں 97 ملین ڈالرز جبکہ عالمی سطح پر 217 ملین ڈالرز کا بزنس کیا، جو میوزیکل بایوپک کیٹیگری میں اب تک کا سب سے بڑا اوپننگ ریکارڈ قرار دیا جا رہا ہے۔

فلم نے حقیقی شخصیت کی زندگی پر مبنی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے، جبکہ اس نے اس سے قبل یہ ریکارڈ رکھنے والی فلم اوپن ہیمر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ اسی کامیابی کے ساتھ لائنس گیٹ اسٹوڈیو کی تاریخ میں بھی یہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے اور اسٹوڈیو کی پہلی پروڈکشن ہے جس نے عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالرز کی حد عبور کی۔

فلم میں مائیکل جیکسن کا کردار ان کے حقیقی بھتیجے نے ادا کیا ہے، جبکہ کہانی میں ان کے بچپن، فنی سفر، مشکلات اور ’کنگ آف پاپ‘ بننے تک کے مختلف مراحل کو پردۂ اسکرین پر پیش کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس غیر معمولی کامیابی کے بعد لائنس گیٹ مائیکل جیکسن کی زندگی کے دیگر پہلوؤں پر مبنی ایک اور فلم بنانے کے امکان پر بھی غور کر رہا ہے۔

Read Entire Article