Times of Pakistan

ماہنور علی نے انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئین شپ کے فائنل میں جگہ بنالی

3 weeks ago 9
ARTICLE AD BOX

سحرش علی ملائیشیا کی نمبر ون محمد خیرالنظام میسرہ سے دلچسپ مقابلے کے بعد 1-3 سے ہار گئیں


پاکستان کی ماہنور علی نے انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشین دارالحکومت کوالالمپور میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ماہنور علی نے ایشیا نمبر ون اور سیڈ 2 سنگاپور کی جیکینتا ہان کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔

پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز میں سب سے چھوٹی بہن ماہ نور علی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی حریف کو2-3 سے قابو کرکے ٹرافی پر نظریں مرکوز کرلیں۔

تاہم ان کی بڑی بہن سحرش علی  ملائیشیا کی نمبر ون محمد خیرالنظام میسرہ سے دلچسپ مقابلے کے بعد 1-3 سے ہار گئیں۔

ٹورنامنٹ ایشین جونیئر سپر سیریز کا حصہ ہے۔

Read Entire Article