Times of Pakistan

محسن نقوی کی عباس عراقچی سے ملاقات، ایرانی سپریم لیڈر کیلیے وزیراعظم کا خصوصی پیغام

11 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

دونوں رہنماؤں نے جنگ کے خلاف پاکستان کی ثالثی میں جاری سفارتی عمل کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا


تہران:

وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی سپریم لیڈر کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام لے کر تہران پہنچے اور عباس عراقچی کے حوالے کردیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی ایران پہنچے اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے پر بات کی۔

ملاقات کے دوران، دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ دونوں رہنماؤں نے ایران کے خلاف مسلط کردہ امریکی صہیونی جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ثالثی میں جاری سفارتی عمل کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام عباس عراقچی کے حوالے کیا۔

اس حوالے سے خبر اور تصاویر بھی ایکس پر جاری کی گئی ہیں۔

Read Entire Article