Times of Pakistan

محکمہ صحت کے ڈاکٹر کو عہدے پر ترعقی نہ دینے کا معاملہ، سیکریٹری سروس ذاتی حیثیت میں طلب

1 week ago 2
ARTICLE AD BOX

عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکریٹری کو پیش ہوکر وضاحت دینے کا حکم دے دیا


لاہور:

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے محکمہ صحت کے ڈاکٹر عابد کو عہدے پر ترقی نہ دینے کے معاملے پر سیکریٹری سروس کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکریٹری کو پیش ہوکر وضاحت دینے کا حکم دے دیا۔

وکیل درخواست گزار ایڈووکیٹ اسد اللہ بلو نے دلائل دیے کہ عدالت نے ڈاکٹر عابد کو 2022 میں پروموٹ کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے حکم دیا کہ قانون کے مطابق درخواست گزار کو گریڈ 19 سے 20 میں ترقی دی جائے لیکن تاحال عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ صوبائی سلیکشن کمیٹی کے روبرو بار سفارشات رکھی گئی، دونوں بار پروموشن سفارشات رد کیے گئے۔

عدالت نے درخواست کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Read Entire Article