ARTICLE AD BOX
شائع 10 اپريل 2026 08:26pm
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہفتے کے روز امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات شیڈول ہیں۔ ایران نے مذاکرات کی میز پر بیٹھنے سے قبل لبنان میں جنگ بندی اور اپنے منجمد اثاثوں کی بحالی کو لازمی قرار دیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ فریقین کے درمیان باہمی طور پر طے پانے والے دو نکات پر تاحال عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان نکات میں سے ایک لبنان میں جنگ بندی اور دوسرا ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’مذاکرات شروع ہونے سے قبل ان دونوں شرائط کا پورا ہونا لازمی ہے۔‘
.png)
4 hours ago
2





English (US) ·