ARTICLE AD BOX
فریقین کی جانب مذاکرات کے آغاز پر تفصیلی گفتگو سے مسائل حل کرنے کے مثبت اشارے آئے
کراچی:
دنیا کی معیشت کو بحران سے نکالنے اور عالمی سطح پر ایک بڑے امن معاہدے کیلیے اسلام آباد بیٹھک میں امریکا اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی کے بعد پہلے براہ راست مذاکرات پاکستان کی میزبانی اور ثالثی میں آج ہوں گے. امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے،ایرانی وفد کی قیادت پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر محمد باقر قالیباف کریں گے۔ میزبان پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف مذکرات کی قیادت کریں گے جبکہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار، فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر اور اعلیٰ سفارتی حکام بھی شریک ہوں گے. سفارتی ذرائع کا کہنا یے کہ اس وقت پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں،عالمی ممالک مذاکرات کی کامیابی کے منتظر ہیں. سفارتی ذرائع نے بتایا کہ بات چیت کو آگے بڑھنے کے لیے اگر ایک نشست ممکن نہیں تو پاکستان مذید نشستوں کی میزبانی کرے گا. سفارتی ذرائع کا کہنا کہ فریقین کی جانب مذاکرات کے آغاز پر تفصیلی گفتگو سے مسائل حل کرنے کے مثبت اشارے آئے ہیں. پاکستان کی کوشش ہے کہ مذاکرات میں پہلے ان نکات پر اتفاق ہو جس پر فریقین جلد متفق ہوں،آبنائے ہرمز کو مکمل کھولنے اور سمندری تجارت کی بحالی کے لیے مشترکہ اور محفوظ فریم ورک طے ہو. مذاکرات کے حوالے پاکستان نے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے، عالمی ممالک سے مشاورت کے بعد ایک قابل قبول امن فارمولا مذاکرات میں طے کرنے کی کوشش کی جائے گی. مذاکرات میں عارضی جنگ بندی کے ٹائم فریم کو بڑھانے اور مستقل جنگ بندی پر غور ہوگا،دونوں فریقین کے مجوزہ نکات پر غور سمیت مزید امور زیر غور آئیں گے،پاکستانی حکام کو امید ہے کہ مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔
.png)
22 hours ago
1






English (US) ·