Times of Pakistan

مراد سعید کی نشست پر 23 اپریل کو ہونے والا سینیٹ کا ضمنی انتخاب معطل

4 days ago 3
ARTICLE AD BOX

ممبر نے حلف ہی نہیں لیا تو اس کی نشست خالی کیسے ہوسکتی ہے؟، وکیل درخواست گزار


فوٹو: فائل


الیکشن کمیشن نے 23 اپریل کو ہونے والے کے پی سینیٹ ضمنی انتخاب کو معطل کردیا۔

خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ مراد سعید سینیٹ الیکشن میں منتخب ہوئے لیکن انہوں نے ابھی تک حلف نہیں لیا، جب ممبر نے حلف ہی نہیں لیا تو اس کی نشست خالی کیسے ہوسکتی ہے؟۔

وکیل نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 59 کے تحت حلف نہ لینے کے معاملے پر نشست کب تک خالی تصور ہو گی، اس پر آئین خاموش ہے، جس معاملے پر آئین خاموش ہے تو یہ آئینی خلا ہے، الیکشن کمیشن کیسے اس نشست پر انتخاب کرسکتا ہے۔ 

درخواست مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی جلال خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اپریل کا ضمنی انتخاب معطل کرتے ہوئے انتخاب میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردیے۔

Read Entire Article