ARTICLE AD BOX
امریکی فوج کی افریقہ کمانڈ نے لاپتہ اہلکاروں کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا
مراکش میں جاری مشترکہ فوجی مشقوں ’افریقن لائن 2026‘ کے دوران دو امریکی فوجی اہلکار لاپتہ ہو گئے ہیں۔ امریکی فوج کے مطابق لاپتہ فوجیوں کی تلاش کے لیے مراکش اور دیگر اتحادی ممالک کی افواج کے ساتھ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
امریکی فوج کی افریقہ کمانڈ (افری کوم) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز مراکش کے جنوب مغرب میں واقع ’کیپ ڈرا ٹریننگ ایریا‘ میں پیش آیا، جو بحرِ اوقیانوس کے ساحل کے قریب واقع ہے۔ دونوں فوجی اہلکار ’افریقن لائن‘ نامی سالانہ فوجی مشقوں میں مصروف تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا، مراکش اور مشقوں میں شریک دیگر اتحادی ممالک نے مشترکہ طور پر لاپتہ فوجیوں کو تلاش کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اہلکاروں تلاش کا عمل جاری ہے۔
.png)
1 hour ago
1





English (US) ·