Times of Pakistan

مری: کوٹلی ستیاں کے جنگلات میں خوفناک آگ، کئی علاقوں تک پھیل گئی

1 week ago 3
ARTICLE AD BOX

آگ کہوٹہ کے جنگلات تک بھی پہنچ گئی ہے جبکہ آگ کے شعلے اور دھواں میلوں دور سے دیکھا جا سکتا ہے


مری کے علاقے کوٹلی ستیاں کے جنگلات گزشتہ 24 گھنٹوں سے شدید آگ کی لپیٹ میں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آگ کہوٹہ کے جنگلات تک بھی پہنچ گئی ہے جبکہ آگ کے شعلے اور دھواں میلوں دور سے دیکھا جا سکتا ہے۔

آگ کے باعث جنگلی حیات، جنگلات اور پھل دار درخت جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔

باھنگل، لہتراڑ، بھتیاں گزارہ اور کورینہ کے جنگلات بھی آگ کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔

مقامی افراد اور ریسکیو اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم تاحال آگ کی شدت کم نہیں ہو سکی۔

Read Entire Article