ARTICLE AD BOX
شائع 27 اپريل 2026 01:12pm
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں گزشتہ کئی روز سے کمی کے بعد آج پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
آل پاکستان صرافہ بازار کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ سونا 800 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 93 ہزار 962 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 23 ہزار 492 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 8 ڈالر مہنگا ہو کر 4716 ڈالر تک جا پہنچا۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال، کرنسی میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں ہونے والی تبدیلی کا براہ راست اثر مقامی صرافہ بازاروں پر پڑتا ہے، جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتیں مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار رہتی ہیں۔
.png)
1 hour ago
1






English (US) ·