Times of Pakistan

مسلسل کمی کے بعد سونے کی پھر اونچی اُڑان، ہزاروں روپے مہنگا

1 hour ago 1
ARTICLE AD BOX

عالمی مارکیٹ میں سونا 11.87 ڈالر اور پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 1187 روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1187 روپے اضافے سے 4 لاکھ 31 ہزار 323 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 989 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 68 ہزار 74 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11.87 ڈالرز بڑھ کر 4088 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھات کی قیمت بڑھنے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کے نرخوں میں نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے۔

Read Entire Article