Times of Pakistan

مشرقِ وسطیٰ کے کچھ اہم ممالک کے ساتھ ایران مخالف اتحاد بنانے جارہے ہیں: نیتن یاہو کا دعویٰ

3 weeks ago 2
ARTICLE AD BOX

جنگ سے پہلے اسرائیل تنہا لڑ رہا تھا لیکن اب امریکا اس کے ساتھ کھڑا ہے: اسرائیلی وزیراعظم

شائع 01 اپريل 2026 12:11am

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل مشرقِ وسطیٰ کے چند اہم ممالک کے ساتھ مل کر ایران مخالف اتحاد قائم کرنے جارہا ہے، جس میں ممکنہ طور پر مشترکہ فوجی اقدامات بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے منگل کی شب ایک ریکارڈ شدہ خطاب میں کہا کہ اسرائیل نے ایران کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران برسوں سے خطے پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرتا رہا تاہم اسرائیل نے حالیہ جنگ میں اس کے اثر و رسوخ کو کمزور کر دیا ہے۔

نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ایران کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے نئے اتحاد تشکیل دیے جا رہے ہیں، جن میں خطے کے اہم ممالک بھی شامل ہوں گے تاہم انہوں نے کسی ملک کا نام نہیں لیا۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ جلد ہی ان نئے علاقائی اتحادوں سے متعلق مزید تفصیلات سامنے لائی جا سکیں گی۔

اپنے خطاب میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل پہلے تنہا لڑ رہا تھا مگر اب امریکا اس کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا میں نے ماضی میں امریکی صدور کو ایران کے خطرے سے آگاہ کیا تھا، تاہم اس خطرے کو مکمل طور پر سمجھا نہیں گیا۔

ملک میں ان کے خلاف شروع ہونے والے احتجاج سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اور میڈیا اس حساس وقت میں سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کو ترجیح دے۔

Read Entire Article