Times of Pakistan

مشہد میں تدفین سے قبل شہید سپریم لیڈر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

7 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

خامنہ ای کو 28 فروری کو امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید کیا گیا تھا جبکہ تجہیز و تکفین کا آغاز 3 جولائی سے شروع ہوا


تہران سے قم اور پھر عراق کے شہروں نجف اور کربلا میں زیارت کے بعد شہید آیت اللہ خامنہ ای کو دوبارہ ایران کے شہر مشہد لایا گیا جہاں انھیں سپرد خاک کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ مشہد میں امام رضاؑ کے روضے کے احاطے میں ادا کی گئی جس میں لاکھوں سوگواروں نے شرکت کی اور اپنے محبوب لیڈر کے لیے دعائے مغفرت کی۔

نماز جنازہ کے بعد دل گرفتہ سوگواروں نے اشکبار آنکھوں کے ساتھے شہید سپریم لیڈر کے جسد خاکی کو پورے احترام و اعزاز سے سپرد خاک کیا۔ فضا دورد و سلام سے گونجتی رہی۔ سینہ کوبی اور آہ و بکا کے مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔

اس موقع پر لاکھوں افراد موجود تھے جنھوں نے سرخ اور سیاہ پرچم تھامے ہوئے تھے۔امریکا اور صدر ٹرمپ سے قتل کا بدلہ لینے کے نعرے بھی لگائے گئے جب کہ اسرائیل و امریکا مردہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگتے رہے۔

واضح رہے کہ شہید خامنہ ای کو 28 فروری کو امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید کیا گیا تھا جب کہ تجہیز و تکفین کا آغاز جنگ بندی کے بعد 3 جولائی سے شروع ہوا تھا اور آج تدفین کردی گئی۔

Read Entire Article