Times of Pakistan

معاہدہ نہ ہوا تو ایران کی توانائی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ٹرمپ کی سخت دھمکی

4 weeks ago 23
ARTICLE AD BOX

شائع 30 مارچ 2026 05:18pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے معاہدے کے امکانات روشن ہیں اور مذاکرات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو ایران کی اہم توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’ٹروتھ سوشل‘ پر بیان میں کہا ہے کہ امریکا ایران کے حوالے سے ایک نئے اور زیادہ معقول نظام کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان بات چیت میں نمایاں پیش رفت ہو چکی ہے اور امکان ہے کہ جلد معاہدہ طے پا جائے گا۔

صدرٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ جاری مذاکرات دانش مندانہ قیادت کے ساتھ ہو رہے ہیں اور امریکا اس تنازع کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ فریقین جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

تاہم امریکی صدر نے سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی وجہ سے معاہدہ نہ ہو سکا اور آبنائے ہرمز کو فوری طور پر نہ کھولا گیا تو امریکا ایران کی اہم توانائی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔ ان میں بجلی گھر، تیل کے کنویں، جزیرہ خارگ اور دیگر اہم انفراسٹرکچر شامل ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ان تنصیبات کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا گیا، لیکن امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کے ردعمل میں کارروائی کی جا سکتی ہے۔ ٹرمپ نے ایران کے سابقہ نظام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے سخت مؤقف کو دہرایا۔

Read Entire Article