Times of Pakistan

ملکہ منشیات انمول عرف پنکی کو کہاں سے گرفتار کیا گیا؟ نیا انکشاف سامنے آ گیا

22 hours ago 3
ARTICLE AD BOX

شہر قائد میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار خاتون انمول عرف پنکی سے متعلق معاملے میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری کی اصل جگہ کراچی نہیں بلکہ لاہور بتائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی پولیس نے گزشتہ روز انمول عرف پنکی کی گرفتاری گارڈن ویسٹ بلال آرکیڈ فیز ٹو کے ایک فلیٹ سے ظاہر کی گئی تھی اور ایف آئی آر میں بھی اسی ایڈریس کا اندراج ہے۔

جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی کو مبینہ طور پر خفیہ ایجنسی نے ایک ہفتہ قبل لاہور کے صدر ڈویژن کے ایک تھانے کی حدود سے ٹریس کر کے گرفتار کیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران جدید ٹریکنگ ڈیوائس کی مدد سے اس کی لوکیشن معلوم کی گئی۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملزمہ کے لاہور میں موجود گھر سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی جہاں وہ مبینہ طور پر خود بھی منشیات کی تیاری میں ملوث تھی۔ اسی گھر کو کرائے پر حاصل کیا گیا تھا۔

مزید اطلاعات کے مطابق انمول عرف پنکی نے ایک سابق پولیس انسپکٹر سے دوسری شادی کر رکھی تھی جس نے مبینہ طور پر صدر ڈویژن کے علاقے میں اس کے لیے گھر بھی اپنے نام پر کرایہ پر حاصل کیا تھا۔

پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمہ کا اصل منشیات سپلائی نیٹ ورک کراچی میں سرگرم تھا، تاہم لاہور میں اس کے خلاف پہلے کبھی کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔

Read Entire Article