Times of Pakistan

مودی سرکارکی ظالمانہ پالیسیوں کیخلاف بھارتی کسان سراپا احتجاج

1 month ago 9
ARTICLE AD BOX

بھارتی کسان موہالی میں جمع ہوئے تاکہ ریاستی اسمبلی کی جانب مارچ کیا جاسکے


مودی سرکارکی ناقص پالیسیوں نے کسانوں اورمزدورسمیت ہرطبقے کوشدیدمعاشی مشکلات میں مبتلاکررکھا ہے

بھارت کے اپنے جریدہ "دی ٹیلی گراف انڈیا "نےمودی حکومت کی کسان مخالف ظالمانہ پالیسیوں کی قلعی کھول دی.

دی ٹیلی گراف انڈیا کےمطابق پنجاب بھرسے کسان موہالی میں جمع ہوئے تاکہ ریاستی اسمبلی کی جانب مارچ کیا جاسکے.

چندی گڑھ پولیس نےاحتجاج کیلئےجمع کسانوں کومنتشرکرنےکیلئےآنسو گیس اورواٹرکینن کا استعمال کیا. دی ٹیلی گراف انڈیا  کے مطابق پولیس نے کسانوں کیخلاف نہ صرف طاقت کااستعمال کیا بلکہ کچھ کو حراست میں بھی لے لیا۔

کسانوں کی تنظیم نے دعویٰ کیاہے کہ  پولیس کیساتھ مزاحمت کےد وران کچھ کسان  زخمی  بھی  ہوئے ہیں۔ کسان کم از کم امدادی قیمت کی ضمانت، دریائی پانی کے تنازع  اوردیگر مسائل کے حل کیلئے احتجاج کررہے ہیں۔

Read Entire Article