Times of Pakistan

میٹ گالا کی نحوست: یہ کیا ہے اور ہالی ووڈ ستارے اس سے ڈرتے کیوں ہیں؟

3 hours ago 2
ARTICLE AD BOX

جیسے جیسے ’میٹ گالا‘ قریب آ رہا ہے، فیشن کی دنیا میں پراسرار قیاس آرائیاں بھی زور پکڑ رہی ہیں۔

جیسے جیسے ’میٹ گالا 2026‘ کی گھڑیاں قریب آ رہی ہیں، فیشن کی دنیا میں ملبوسات کے ساتھ ساتھ ایک پرانی اور پراسرار بحث نے دوبارہ جنم لے لیا ہے، جسے انٹرنیٹ کی زبان میں ’میٹ گالا کرس‘ یعنی میٹ گالا کی نحوست کہا جاتا ہے۔

اگرچہ بظاہر یہ محض ایک وہم معلوم ہوتا ہے، لیکن ماضی کے کئی واقعات اس لوک داستان کو تقویت دیتے نظر آتے ہیں۔

فیشن کی دنیا کے سب سے بڑے اور باوقار ایونٹ ”میٹ گالا“ کے بارے میں یہ تصور کوئی نیا نہیں، مگر ہر سال ایونٹ کے قریب آتے ہی اس پر گفتگو تیز ہو جاتی ہے۔ خاص طور پر ان مشہور جوڑوں کے حوالے سے جو اس ریڈ کارپٹ پر ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔

اس مبینہ “کرس” کے مطابق، اگر کوئی مشہور جوڑا میٹ گالا میں ایک ساتھ ڈیبیو کرے یا ریڈ کارپٹ پر اپنی محبت کا اظہار کرے، تو اکثر ان کا رشتہ زیادہ دیر قائم نہیں رہتا۔ کچھ لوگ تو یہاں تک کہتے ہیں کہ اگر کسی کی ملاقات بھی اسی تقریب یا اس کے بعد ہونے والی پارٹی میں ہو، تو وہ تعلق بھی زیادہ دیر نہیں چلتا۔

اگرچہ اس نظریے کی کوئی سائنسی بنیاد موجود نہیں، لیکن کئی ہائی پروفائل بریک اپس نے اس کہانی کو مزید تقویت دی ہے۔

2016 میں ماڈل بیلا حدید اور گلوکار ایبل ٹیسفائے (دی ویکنڈ) نے میٹ گالا میں ایک ساتھ شرکت کی، جس کے کچھ عرصے بعد ہی ان کا بریک اپ ہوگیا۔ بعد ازاں ان کا تعلق آن اینڈ آف رہا اور بالآخر 2019 میں ختم ہوگیا۔

اسی کے اگلے سال دی ویکنڈ نے سیلینا گومز کے ساتھ میٹ گالا میں شرکت کی۔ اس جوڑے کی کیمسٹری نے مداحوں کو خوب محظوظ کیا، مگر یہ رشتہ بھی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکا۔

2018 میں ہیلی بیبر اور شان مینڈیز نے میٹ گالا میں ایک ساتھ واک کیا، اگرچہ ان کے تعلق کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی تھی، لیکن کچھ ہی عرصے بعد دونوں الگ ہوگئے۔

اسی سال ٹیسلا کے بانی ایلون مسک اور گلوکارہ گریمز نے بھی میٹ گالا میں ایک ساتھ ڈیبیو کیا۔ ان کا تعلق کئی سال تک اتار چڑھاؤ کا شکار رہا، مگر تین بچوں کی پیدائش اور طویل رفاقت کے بعد 2021-22 کے دوران ان کے راستے جدا ہوگئے۔

2022 میں کم کارڈیشین اور پیٹ ڈیوڈسن بطور جوڑا میٹ گالا میں شریک ہوئے، لیکن چند ہی ماہ بعد ان کا رشتہ ختم ہوگیا۔

حالیہ مثالوں میں 2024 کا جوڑا سبرینا کارپینٹر اور بیری کیوگھن بھی شامل ہیں، جنہوں نے اسی ایونٹ میں اپنے تعلق کو عوامی بنایا، مگر جلد ہی علیحدگی اختیار کرلی۔

اسی طرح ٹیلر سوئفٹ اور ٹام ہڈلسٹن کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ ان کی ملاقات میٹ گالا پارٹی میں ہوئی تھی، اور ان کا تعلق بھی زیادہ دیر نہ چل سکا۔

کیا واقعی یہ “کرس” حقیقت ہے؟

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تصور کی تردید بھی موجود ہے۔ کئی طاقتور اور کامیاب جوڑے جیسے پریانکا چوپڑا اور نک جونس، اور ریحانہ اور اے ایس اے پی راکی اس ’کرس‘ کو غلط ثابت کرتے نظر آتے ہیں، کیونکہ ان کے تعلقات مضبوطی سے قائم ہیں۔

حقیقت یہی ہے کہ میٹ گالا کرس محض ایک دلچسپ قیاس آرائی ہے، جسے سوشل میڈیا صارفین اور مداح ہر سال شوق سے زیر بحث لاتے ہیں۔

میٹ گالا 2026 کی تیاریاں عروج پر

اب جبکہ میٹ گالا 2026 میں صرف چند گھنٹے باقی ہیں، فیشن کی دنیا میں جوش و خروش اپنے عروج پر ہے۔ اس سال کا ڈریس کوڈ ”فیشن از آرٹ“ رکھا گیا ہے، جس نے شائقین کے تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے کہ کون سا اسٹار کیا پہن کر جلوہ گر ہوگا۔

تقریب سے قبل ووگ کی پری میٹ گالا پارٹی میں ایشا امبانی کی شرکت بھی خاصی توجہ حاصل کرچکی ہے، جہاں انہوں نے بھارتی ثقافت کی جھلک پیش کی۔

اب نظریں میٹ گالا کے ریڈ کارپٹ پر مرکعز ہیں، جہاں یہ تجسس اپنے عروج پر ہے کہ ستارے اس سال فیشن کے اس بڑے میلے میں کس انداز اور لباس کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

Read Entire Article