Times of Pakistan

میچ کی آخری سیٹی پر ارجنٹائن کے کھلاڑی کا اچانک ہسپانوی ٹیم پر حملہ

6 days ago 6
ARTICLE AD BOX

شائع 20 جولائ 2026 11:53am

نیویارک میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں اسپین نے ارجنٹائن کو0-1 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ اس سنسنی خیز اور سخت مقابلے کا اختتام نہ صرف کھیل کی حد تک جذباتی رہا بلکہ میچ کی آخری سیٹی بجتے ہی میدان میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان کشیدگی اور تلخ کلامی بھی دیکھنے کو ملی۔

رائٹرز کے مطابق میچ کے طے شدہ وقت اور اضافی وقت کے آخری لمحات میں میدان کا ماحول کافی گرم ہو گیا تھا۔ کھیل کے مقررہ 90 منٹ بغیر کسی گول کے برابر رہنے کے بعد میچ اضافی وقت میں داخل ہوا۔ اضافی وقت میں اسپین کے متبادل کھلاڑی فیوران ٹوریس نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ اس گول کے ساتھ ہی اسپین نے فتح پر مہر ثبت کر دی اور اسپین نے سنسنی خیز مقابلے میں ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا، جہاں اسپین کے متبادل کھلاڑی فیران ٹوریس نے واحد اور فیصلہ کن گول اسکور کیا۔

میچ ختم ہونے کی سیٹی بجتے ہی، جیسے ہی اسپین کے کھلاڑی جیت کا جشن منانے کے لیے میدان میں داخل ہوئے، ارجنٹائن کے مڈفیلڈر لیانڈرو پریڈیس نے اسپین کے کھلاڑی گاوی کو دھکا دے کر زمین پر گرا دیا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آمنے سامنے آگئے اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان ہاتھا پائی اور دھکم پیل شروع ہو گئی۔

صورتِ حال مزید خراب ہونے سے پہلے ارجنٹائن کے ہیڈ کوچ لیونیل اسکالونی نے مداخلت کی اور کھلاڑیوں کو پرسکون کرنے کی کوشش کی جس کے بعد کشیدگی ختم ہوگئی۔

.

.

.

Read Entire Article