ARTICLE AD BOX
اس سے قبل وہ فرنچ اوپن کی سابق چیمپئن جیلینا اوسٹاپینکو اور عالمی نمبر دو ایلینا ریباکینا کو بھی ہرا چکی ہیں
میڈرڈ اوپن میں آسٹریا کی ٹینس کھلاڑی اناستاسیا پوٹاپووا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تاریخ رقم کر دی ہے۔ اناستاسیا پوٹاپووا ڈبلیو ٹی اے 1000 ایونٹ کی سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ’لکی لوزر‘ بن گئی ہیں۔ پوٹاپووا کو کوالیفائنگ مرحلے میں شکست کے بعد مرکزی ڈرا میں اس وقت جگہ ملی جب ایک اور کھلاڑی دستبردار ہو گئی تھیں۔ 25 سالہ کھلاڑی نے کوارٹر فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک کیرولینا پلسکووا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-6، 7-6 اور 3-6 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔ Anastasia Potapova’s reaction after beating Pliskova to reach her 1st WTA 1000 semifinal in Madrid.
She just became the first Lucky Loser in history to reach the semifinals of a Tier 1/WTA 1000 event.
Look at the emotions. 🥹 اس سے قبل وہ فرنچ اوپن کی سابق چیمپئن جیلینا اوسٹاپینکو اور عالمی نمبر دو ایلینا ریباکینا کو بھی ہرا چکی ہیں۔ میچ کے آغاز میں پوٹاپووا نے صرف 24 منٹ میں پہلا سیٹ جیت لیا اور دوسرے سیٹ میں تین میچ پوائنٹس بھی حاصل کیے، مگر پلسکووا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے مقابلہ برابر کر دیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں بھی پلسکووا کو برتری حاصل ہوئی تاہم پوٹاپووا نے مسلسل پانچ گیمز جیت کر فتح اپنے نام کر لی۔ کامیابی کے بعد پوٹاپووا جذباتی ہو گئیں اور کہا کہ انہیں اس مرحلے تک پہنچنے کی امید نہیں تھی۔ سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ یوکرین کی مارٹا کوستیوک سے ہوگا۔ Potapova after beating Pliskova to reach 1st WTA 1000 SF in Madrid
“If I had told you a week ago when you lost that match in qualifying that you’d be standing in the semifinals, would you believe me?”
Anastasia: “No. I wouldn’t. For any money and anything. 😂 But that’s what… pic.twitter.com/5V4VaUHeOR
.png)
1 month ago
11





English (US) ·