ARTICLE AD BOX
جو آدمی اپنے بچوں کو چھوڑسکتا ہے وہ تمہارے ساتھ بھی ایسا کرسکتا ہے، صارفین کا ردعمل
سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ نے قومی کرکٹر عماد وسیم سے شادی کرنے کی وجہ بتادی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے 16 فروری کو نائلہ راجہ کے ساتھ شادی کی تصدیق کی تھی۔ عماد وسیم نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ماضی کی زندگی، بچوں اور دوسری شادی سے متعلق تفصیلی پوسٹ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اُس رشتے کو بہتر اور حالات ٹھیک کرنے کی کوشش میں ضرورت سے زیادہ عرصے تک رہا مگر کامیاب نہ ہوسکا، اس دوران کچھ فیصلوں میں تاخیر اور غلطیاں بھی ہوئیں۔ بعد ازاں، کرکٹر کی پہلی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2023 میں عماد نے لاہور میں میرے بچے کا اسقاط حمل کروا دیا تھا۔ ثانیہ نے کہا کہ یہ قاتل ہے اس نے مجھے دھوکا دیا اور میرے پاس اس کا ویڈیو ثبوت ہے، جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک قاتل اور دھوکے باز کو موقع دیا ہے اسلام آباد یونائیٹڈ کا بائیکاٹ کیا جائے کسی بھی قاتل اور دھوکے باز کو فرار نہیں ہونا چاہیے۔ یاد رہے کہ نائلہ راجہ کا نام کرکٹر عماد وسیم کے ساتھ مبینہ تعلقات کی خبروں کی وجہ سے وائرل ہوا، اُس وقت دونوں نے ان افواہوں کی تردید کی تھی کیونکہ عماد کی پہلی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے انہی دنوں تیسرے بچے کو جنم دیا تھا۔ جس پر عماد وسیم کی پہلی اہلیہ ثانیہ نے کھل کر اپنے شوہر کے مبینہ تعلق کے بارے میں بات کی اور کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی پیدائش پر بھی نہیں گئے تھے۔ بعد میں نایلا نے بھی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے عماد کے ساتھ تصاویر کو صرف ’فین مومنٹ‘ قرار دیا تھا اور اب یہی فین مومنٹ شادی کی تصاویر میں بدل گیا ہے۔ اب سوشل میڈیا انفلوئنسرنائلہ راجہ نے بھی عماد وسیم سے شادی کرنے پر خاموشی توڑ دی۔ سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ اگر عماد کبھی اپنے بچوں سے دوبارہ ملتے ہیں تو وہ انہیں کھلے دل سے قبول کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہی ان کی سچائی ہے اور ماضی میں ہونے والی تنقید کے باوجود وہ اپنے موقف پر قائم ہیں۔ انٹرنیٹ صارفین نے نایلا کی وضاحت پر مختلف ردعمل دیا۔ ایک صارف نے لکھا ’یہ کہنے کے لیے بھی ہمت چاہیے، خود کو مظلوم کیوں ظاہر کر رہی ہو‘۔ ایک اور نے کہا کہ جو آدمی اپنے بچوں کو چھوڑ سکتا ہے وہ تمہارے ساتھ بھی ایسا کرسکتا ہے۔
.png)
17 hours ago
1





English (US) ·