Times of Pakistan

نااہل مودی حکومت بیرون ملک بھارتیوں کی جانوں کی حفاظت میں یکسر ناکام ہوگئی

1 day ago 4
ARTICLE AD BOX

امریکہ ایران جنگ کے بعد سے آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملوں میں متعدد بھارتی ہلاک ہوچکے ہیں

نااہل مودی حکومت ناقص خارجہ پالیسی کے باعث بیرون ملک بھارتیوں کی جانوں کی حفاظت میں یکسر ناکام ہوگئی۔

بیرونِ ملک کام کرنے والے بھارتیوں کی ہلاکتوں میں اضافے پرنااہل مودی سرکار کو ملک کے اندر اور باہر شدید تنقید کا سامنا ہے، دنیا بھرمیں حملوں میں بھارتی ملاحوں اوردیگرافراد کی ہلاکتوں سے مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھنے لگے۔

 بین الاقوامی نیوزایجنسی رائٹرز کے مطابق یوکرین کی جنوبی بندرگاہ اوڈیسا سے روانہ ہونے والے جہاز پر حملے میں 4 بھارتی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، روس نے گنی بساؤ کے پرچم والے جہاز کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا جس پر بھارتی عملہ بھی  موجود تھا۔

رائٹرز کے مطابق امریکہ ایران جنگ کے بعد سے آبنائے ہرمزمیں جہازوں پرحملوں کے دوران کئی بھارتی ہلاک ہوچکے ہیں، واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی خلیج عمان میں ایک آئل ٹینکر پرحملے میں تین بھارتی ملاح جان سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے۔

انتہا پسند بی جے پی کے دورمیں آئے روز بیرون ملک بھارتیوں کی ہلاکتیں مودی سرکارکی سیکیورٹی پالیسی  کی واضح ناکامی ہے، مودی سرکار کی نااہلی کے باعث بیرون ملک موجود بھارتی شہریوں کی ہلاکتوں نے ناکام حکومت کی ناکام پالیسوں کو عیاں کردیا ہے۔

Read Entire Article