ARTICLE AD BOX
ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا اور دوران انٹیروگیشن سچ تسلیم کر لیا
فوٹو: فائل 
نادر آباد میں گزشتہ رات 10 ہزار کی چوری کی 15 کی کال کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کال کرنے والا شہباز ہی چوری کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔ ملزم شہباز نے 10 ہزار رقم کی چوری کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔ ملزم کا کسی کے ساتھ معمولی لڑائی جھگڑا ہوا تھا۔ مقدمہ درج کروانے کے لیے چوری کا ڈرامہ کیا۔ ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا جس نے دوران انٹیروگیشن سچ تسلیم کر لیا۔ چوری کی جھوٹی کال کرنے پر ملزم شہباز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ایس پی کینٹ اختر نواز نے چوکی انچارج نادر آباد نقی علی اور پولیس ٹیم کو شاباشی دی۔
.png)
3 weeks ago
12




English (US) ·