Times of Pakistan

نواز شریف کا مظفرآباد ہیلی کاپٹر سانحے میں اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

9 hours ago 2
ARTICLE AD BOX

مری میں گاڑی میں آگ لگنے کے المناک حادثے میں دس قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی دل انتہائی رنجیدہ ہے، نواز شریف


مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مظفرآباد میں ہیلی کاپٹر سانحے میں اہلکاروں کی شہادت اور مری میں گاڑی میں لگنے والی آگ میں دس قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

ایکس پر بیان میں میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ مظفرآباد میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر کے سانحے اور اس میں سوار تمام اہلکاروں کی شہادت پر میں بہت رنجیدہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں اور افواجِ پاکستان کے ساتھ ہیں اور پوری قوم مادرِ وطن کے ان بہادر سپوتوں کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔دعا ہے کہ اللّہ رب العزت شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے  اور پسماندگان کو صبرِ جمیل سے نوازے۔

‏میاں محمد نواز شریف نے ایکس پر بیان میں کہا کہ مری میں گاڑی میں آگ لگنے کے المناک حادثے میں دس قیمتی جانوں کے ضیاع پربھی دل انتہائی رنجیدہ ہے۔ میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

Read Entire Article