Times of Pakistan

نیو کراچی میں موبائل فون کی دکان میں لگی آگ پر فائر بریگیڈ نے قابو پالیا

2 weeks ago 6
ARTICLE AD BOX

ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی 


فوٹو: فائل


کراچی:

شہر قائد کے علاقے نیو کراچی سندھی ہوٹل بکرا پیڑی کے قریب ایک موبائل فون کی دکان میں آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی سے قابو پا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد علاقے میں افرا تفری کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔

فائر بریگیڈ اہلکاروں نے کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا جس کے بعد مزید پھیلاؤ کو روک لیا گیا۔

ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Read Entire Article