Times of Pakistan

نیٹو کے لیے امریکی اخراجات کا انتہائی سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا: صدر ٹرمپ

1 week ago 3
ARTICLE AD BOX

نیٹو اتحاد نے امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ میں مناسب حمایت فراہم نہیں کی: ٹرمپ

شائع 13 اپريل 2026 11:22am

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیٹو کے لیے امریکا کے اخراجات کا انتہائی سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات جوائنٹ بیس اینڈریوز پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جہاں انہوں نے ایک بار پھر مغربی دفاعی اتحاد کے کردار اور امریکا کے مالی بوجھ پر سوالات اٹھائے۔

ٹرمپ نے اس موقع پر نیٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد نے امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ میں مناسب حمایت فراہم نہیں کی۔ ان کے مطابق وہ ہمارے ساتھ نہیں تھے، اب وہ سامنے آنا چاہتے ہیں، لیکن اب کوئی حقیقی خطرہ باقی نہیں رہا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ نیٹو میں امریکا کی شمولیت اور اس پر ہونے والے اخراجات کی افادیت پر بھی وہ طویل عرصے سے سوال اٹھاتے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے روس کے خلاف یورپی ممالک کے دفاع کے لیے کھربوں ڈالر خرچ کیے ہیں۔

ٹرمپ کے مطابق ہم نے نیٹو پر کھربوں ڈالر خرچ کیے تاکہ ہم روس کے خلاف ان کی حفاظت کریں، اور میں ہمیشہ سے سمجھتا تھا کہ یہ قدرے مضحکہ خیز ہے، لیکن ہم یہ خرچ کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اب اس تمام معاملے کا انتہائی سنجیدہ جائزہ لیا جائے گا، جس سے اشارہ ملتا ہے کہ امریکا مستقبل میں نیٹو کے لیے اپنی مالی اور اسٹریٹجک وابستگی پر نظرثانی کر سکتا ہے۔

Read Entire Article