ARTICLE AD BOX
صدر ٹرمپ اور خاتونِ اول کے محفوظ رہنے پر اطمینان، امریکی صدر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار
شائع 26 اپريل 2026 09:54am
وائٹ ہاؤس میں ڈنر کی تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے پر پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے، جبکہ امریکی صدر اور دیگر شرکاء کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وائٹ ہاؤس میں ڈنر کی تقریب کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ دہشت گردی کی ایک گھناؤنی شکل ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
صدر مملکت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، خاتونِ اول اور دیگر افراد کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی وائٹ ہاؤس میں فائرنگ کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ صدر ٹرمپ، ان کی اہلیہ اور دیگر افراد محفوظ رہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان کی دعائیں اور نیک تمنائیں امریکی صدر کے ساتھ ہیں اور وہ صدر ٹرمپ کی مسلسل سلامتی اور خیریت کے لیے دعاگو ہیں۔
.png)
2 hours ago
2





English (US) ·