Times of Pakistan

وارث خان پولیس کی کارروائی، گھر میں چوری کا ڈراپ سین، بیٹا ہی چور نکلا

3 weeks ago 4
ARTICLE AD BOX

پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست شخص فیملی سے الگ رہتا تھا


راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں چند روز قبل گھر میں ہونے والی چوری کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا، پولیس کے مطابق بیٹا ہی چوری میں ملوث نکلا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست شخص فیملی سے الگ رہتا تھا اور اس نے اہل خانہ کی غیر موجودگی میں گھر میں داخل ہو کر چوری کی واردات کی۔ تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے ملزم کو شامل تفتیش کیا گیا تو اس نے جرم کا اعتراف کر لیا۔

ملزم کے انکشاف اور نشاندہی پر 48 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 10 تولہ مسروقہ طلائی زیورات برآمد کر لیے گئے۔

ایس پی راول سعد ارشد کے مطابق زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Read Entire Article