Times of Pakistan

والد کی جانب سے وفات سے پہلے بیٹے کو پلاٹ ہبہ کرنے کیخلاف کیس میں چیف جسٹس پاکستگان کا بڑا فیصلہ

1 week ago 2
ARTICLE AD BOX

چیف جسٹس نے کہا ایک فیصلہ موجود ہے کہ جرح میں چاہے مان جائیں تب بھی آپ کو ثابت کرنا ہوگا


والد کی جانب سے وفات سے پہلے ایک بیٹے کو پلاٹ ہبہ کرنے کے خلاف کیس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے دوسرے بیٹے کو پلاٹ میں حصہ دینے کا حکم  دے دیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی وکیل درخواست گزار نے کہا انیس سو انہتر میں والد محمد بوٹا نے اپنے ایک بیٹے محمد حسین کو پلاٹ ہبہ کیا ، اکتیس سال بعد ایک بیٹا نذر محمد عدالت آیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے محمد بوٹا کے دو بیٹیاں اور دو بیٹے تھے ، والد نے ایک کو پلاٹ دیا آپ ثابت کریں کہ آپ کو پلاٹ دیا ہے۔

وکیل در خواست گزار نے کہا کہ دعوی کرنے والے بیٹے نے گفٹ کو جرح کے دوران تسلیم کیا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا ایک فیصلہ موجود ہے کہ جرح میں چاہے مان جائیں تب بھی آپ کو ثابت کرنا ہوگا۔

عدالت نے استدعا کو دیکھنا ہوتا ہے، فیصل آباد کے رہائشی محمد نذر نے والد کی جانب سے پلاٹ ایک بیٹے کو دینے کے خلاف 2000 میں دعویٰ کیا۔

Read Entire Article