Times of Pakistan

وزیر بلدیات سندھ کی گجرانولہ کے صنعتکاروں کو صوبے میں صنعتیں لگانے کی پیشکش

9 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

کراچی:

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے صوبائی صنعتی زونز میں گجرانولہ کے صنعتکاروں کو صنعتیں لگانے کی پیشکش کر دی۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں گجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تحت تین روزہ میڈ اِن گجرانوالہ نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے وزیرِ بلدیات نے کہا کہ ان کے لیے ونڈو آپریشن کے تحت تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ںاصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی میں صنعتیں لگانے والے گجرانولہ کے صنعتکاروں کو بندرگاہ کی وجہ سے خام مال کی درآمدی لاگت میں کمی کی سہولت کے ساتھ انکی تیار کردہ مصنوعات کی برآمدات بھی آسان ہو سکے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ٹلنے کے بعد پوری دنیا میں پاکستان کو امن کا ضامن قرار دیا جا رہا ہے، قیام امن کے لیے پاکستان کی بہترین سفارتکاری شاندار انداز میں کامیاب ہوئی۔ صدر مملکت، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور بالخصوص فیلڈ مارشل کی کاوشیں رنگ لائیں۔ پاکستان کی اعلیٰ قیادت کی شاندار خارجہ پالیسی نے جنگ بندی کروائی۔

ںاصر حسین شاہ نے کہا کہ نے نمائش میں شریک ہونے والے مقامی اور بین الاقوامی شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ گجرانولہ کے تیاری کردہ مصنوعات کا پاکستان اور دنیا بھر میں صنعتی لحاظ سے بڑا مقام ہے۔ اس نوعیت کی نمائشوں سے بزنس کو فروغ اور مثبت سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شاندار سفارکاری کی بدولت جنگ بندی اور عالمی برادری کے سراہنے پر نیتن یاہو اور مودی سمیت امن دشمن لوگ ناخوش ہیں اور ان کی پوری کوشش ہے کہ امت مسلمہ میں اختلافات بڑھیں اور جنگ ہو لیکن آج آپس میں جنگ کرنے والے اسلامی ممالک کے درمیان یکجہتی بڑھ رہی ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے گیس پائپ لائن کی بات کی، اب تیل و گیس سے متعلق بڑی پیشرفت ہوگی۔

اس موقع پر گجرانولہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر علی ہمایوں نے کہا کہ میڈ اِن گجرانوالہ نمائش میں گجرانولہ کی 65 کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کے 150 اسٹالز لگائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی عالمی تجارت کا اہم گیٹ وے ہے، صنعتوں کی درآمد و برآمدی سرگرمیوں میں کراچی کے کردار و معاونت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بتایا کہ گجرانولہ میں 21ہزار ایس ایم ایز ہیں جو 3ارب 50کروڑ ڈالر مالیت کی تیار کردہ مصنوعات 68 ممالک کو برآمد کرتے ہیں۔

Read Entire Article