Times of Pakistan

وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ اہم دورے پر چین روانہ

3 weeks ago 3
ARTICLE AD BOX

وزیر خارجہ اپنے چینی منصب سے خطے کی صورتحال و عالمی حالات پر تبادلہ خیال کریں گے


نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ اہم دورے پر چین روانہ ہوگئے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر بیجنگ پہنچیں گے جہاں دونوں رہنما پاک چین دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لینے کیساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنما خطے کی صورتحال و عالمی حالات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا رواں سال کے دوران یہ بیجنگ کا دوسرا دورہ ہے۔

— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) March 31, 2026

خیال رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کندھے کے فریکچر کے باوجود چین کا دورہ کررہے ہیں جو اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم میں قائم رہنے والی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری موجود ہے جس میں علاقائی اور عالمی امور پر قریبی رابطہ اور باقاعدہ مشاورت شامل ہے۔

Read Entire Article