ARTICLE AD BOX
عباس عراقچی کا امن عمل آگے بڑھانے اور ایرانی عملے و ماہی گیروں کی محفوظ وطن واپسی پر اظہار تشکر
اسلام آباد:
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے میں قیام امن کے لیے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے میں امن و استحکام اور دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ Deputy Prime Minister and Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke to Iranian FM Abbas Araghchi @araghchi last night.
DPM/FM reaffirmed Pakistan’s commitment to play its constructive role for achieving the goal of lasting peace and stability in the region… pic.twitter.com/H1mXTGM1Ap دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے گفتگو کے دوران خطے اور اس سے باہر دیرپا امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ گفتگو کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امن کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا اور اس پر اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے ایران کے عملے کے ارکان اور ماہی گیروں کی محفوظ انداز میں وطن واپسی میں پاکستان کے تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
.png)
19 hours ago
2




English (US) ·