ARTICLE AD BOX
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے ہونے والی ثالثی کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اقدامات کاجائزہ لیا اور فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر تعریف کی۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں خطے میں امن کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور دونوں نے کشیدگی میں اب تک ہونے والی کمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی اور امن کو برقرار رکھیں، انہوں نے تمام اطراف کی جانب سے تحمل کے مظاہرے کو سراہا گیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان فریقین کے درمیان پرامن اور باہمی مذاکرات کے ذریعے حل کے لیے ہر ممکن سہولت اور مکمل تعاون فراہم کرتا رہے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عمل میں شامل فریقین کے عزم کو سراہا اور امن کے حصول کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں رہنماوں نے پاکستان آنے والے وفود کو دعوت کی تجدید بھی کی اور انہیں ہر ممکن سہولت اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
.png)
1 day ago
1




English (US) ·