Times of Pakistan

وزیراعظم شہباز شریف بنگلا دیش کے نو منتخب وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے

2 days ago 6
ARTICLE AD BOX

وزیر اعظم کو بنگلہ دیشی وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت موصول ہوگئی، ترجمان دفتر خارجہ


ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بنگلا دیش نے وزیر اعظم شہباز شریف کو اپنے نومنتخب وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف آسٹریا کے چانسلر کی دعوت پر پہلے سے طے شدہ سرکاری دورے پر آسٹریا کے لیے روانہ ہوچکے ہیں، اس لیے ہمارے وزیراعظم شرکت نہیں کر سکتے۔

ترجمان نے کہا کہ جیسے ہی کوئی فیصلہ ہوگا تو تقریب حلف برداری کے موقع پر پاکستان کی نمائندگی کے بارے میں بتایا جائے گا۔

Read Entire Article