Times of Pakistan

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

1 hour ago 1
ARTICLE AD BOX

قیامت خیز مہنگائی کا طوفان آیا ہے، میں نے وعدہ کیا تھا کہ جیسے ہی تیل کی قیمت گرے گی، آپ تک منتقل کروں گا: وزیراعظم

شائع 10 اپريل 2026 10:56pm

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 135 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔

جمعے کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج میں تاریخ ساز موقع پر میں آپ سے بات کررہا ہوں، خلیج میں جنگ نہیں، امن کی بات ہورہی ہے، دونوں فریقین بات چیت پر تیار ہوگئے ہیں، بات چیت کے ذریعے معاملات طے کیے جارہے ہیں،

وزیراعظم نے کہا کہ ایران اور امریکا کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دونوں ملکوں نے میری تجویز کو قبول کیا، دونوں ممالک کی قیادت اسلام آباد تشریف لارہی ہے، امن کے قیام کے لیے مذاکرات ہوں گے، اللہ نے پاکستان کو میزبانی کا شرف عطا فرمایا، یہ پاکستان ہی نہیں عالم اسلام کے لیے لمحہ فخریہ ہے، پاکستان کی قیادت نے محتاط مگر اعتماد کے ساتھ عارضی جنگ بندی کروائی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل اور ان کی ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے تحسین پیش کرتا ہوں، فیلڈ مارشل نے انتھک محنت سے جنگ کے شعلے بجھانے اور فریقین کو مذاکرات کے لیے راضی کیا، جنگ بندی کے اعلان سے بھی زیادہ کٹھن مرحلہ دیرپا جنگ بندی کا ہے اور الجھے مسائل کو حل کرنے کا مرحلہ ہے، اسے انگریزی میں میک اور بریک کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم دعا کرے کہ اللہ مذاکرات کو کامیاب بنائے، دعا کریں کہ دنیا میں امن قائم ہوجائے، کل دونوں ممالک اسلام آباد میں موجود ہوں گے، پاکستانی قیادت مذاکرات کامیاب کرانے کے لیے کوشش کرے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں 135 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔

قیامت خیز مہنگائی کا طوفان آیا ہے، میں نے وعدہ کیا تھا کہ جیسے ہی تیل کی قیمت گرے گی، آپ تک منتقل کروں گا۔

Read Entire Article