Times of Pakistan

وفاقی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک امتحانات کا آغاز

3 weeks ago 9
ARTICLE AD BOX

ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی سی سی کا امتحانی عمل کا جائزہ لینے کیلئے اسلام آباد میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ


اسلام آباد:

وفاقی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک امتحانات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔

چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ اور کنٹرولر امتحانات نے امتحانی سینٹرز پر شفافیت یقینی بنانے کے لیے غیر معمولی انتظامات کی ہدایت جاری کی ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی سی سی نے بھی امتحانی عمل کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔ ای ڈی آئی بی سی سی نے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ امتحانات کے پہلے روز IMCG، ایف ٹین ٹو میں قائم مرکز کا معائنہ کیا۔

دورے کے دوران ڈاکٹر ملاّح نے امتحانی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور فیڈرل بورڈ کی جانب سے شفافیت، انصاف اور امتحانات کے ہموار انعقاد کے لیے کیے گئے مؤثر اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے اسکول انتظامیہ کی جانب سے منظم نشستوں کے انتظام، عملے کی اعلیٰ سطح کی تیاری اور حقیقی وقت کی نگرانی و رپورٹنگ کے لیے ایف بی آئی ایس ای کے تیار کردہ جدید سافٹ ویئر کے استعمال کو بھی سراہا۔

Read Entire Article