Times of Pakistan

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

3 weeks ago 18
ARTICLE AD BOX

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اہم سرکاری دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں۔ محسن نقوی کی دورے کے دوران ایرانی حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں اور خطے کی صورتِ حال پر بات چیت متوقع ہے۔

اپنے دورے کے دوران محسن نقوی کی ایرانی قیادت کے ساتھ اہم اور دوطرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں خطے کی موجودہ صورتِ حال، بالخصوص ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اس موقع پر دونوں فریقین، یعنی ایران اور امریکا، کو مذاکراتی عمل میں لچک دکھانے اور سفارتی راستہ اختیار کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کرے گا۔

پاکستانی حکام کے مطابق خطے میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی حل کو فروغ دینا اس دورے کے اہم مقاصد میں شامل ہے، جب کہ اسلام آباد خطے میں امن و استحکام کے لیے مسلسل سفارتی رابطے جاری رکھے ہوئے ہے۔

Read Entire Article