Times of Pakistan

وفاقی کابینہ میں رد و بدل کی تیاریاں، اہم وزارتوں میں تبدیلی کا امکان

4 hours ago 3
ARTICLE AD BOX

وفاقی کابینہ میں ردوبدل سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

شائع 13 جولائ 2026 09:48pm

وفاقی کابینہ میں ردوبدل اور توسیع پر مشاورت تیز ہو گئی ہے، بعض وفاقی وزرا کی تبدیلی، کئی کے قلمدانوں میں ردوبدل اور نئے چہروں کو کابینہ میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے جب کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے کابینہ میں ردوبدل اور توسیع کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کے تحت اہم وزارتوں میں تبدیلیوں پر غور جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض وفاقی وزرا کو تبدیل کیے جانے جب کہ متعدد وزرا کے قلمدانوں میں ردوبدل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں نئے چہروں کو شامل کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے، جن میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے نمائندگی بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں کی کابینہ میں نمائندگی بڑھانے کے معاملے پر سیاسی قیادت سے مشاورت کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو بھی وفاقی کابینہ میں مزید نمائندگی دینے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ میں ردوبدل سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے جب کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ میں تبدیلیوں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

Read Entire Article