Times of Pakistan

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر

1 month ago 6
ARTICLE AD BOX

سنگل بینچ نے بی این پی کمپنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے لیز منسوخی کا حکم بحال کیا تھا


اسلام آباد: ون کانسٹیٹیوشن ایونیو سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی گئی۔

بنک آف پنجاب نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہے، تاہم رجسٹرار آفس نے اپیل پر اعتراض عائد کردیا۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بنچ کا فیصلہ حقائق کے منافی ہے، اسے غیر قانونی قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بی این پی کمپنی نے بینک آف پنجاب سے قرض لے کر سی ڈی اے کو ادائیگی کی تھی۔

واضح رہے کہ سنگل بینچ نے بی این پی کمپنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے لیز منسوخی کا حکم بحال کیا تھا۔

Read Entire Article