ARTICLE AD BOX
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق زلزلے سے مجموعی طور پر 12 ہزار 721 افراد متاثر ہوئے ہیں
وینزویلا میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 1450 ہو گئی ہے، جبکہ 3360 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں مسلسل امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے چار روز بعد ملبے تلے دبے باپ اور بیٹے سمیت چار افراد کو زندہ نکال لیا گیا، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ملبے تلے مزید زندہ افراد کے ملنے کے امکانات نہایت کم رہ گئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق زلزلے سے مجموعی طور پر 12 ہزار 721 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
قدرتی آفت کے باعث 774 عمارتوں کو نقصان پہنچا، جبکہ 38 اسپتال بھی متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 44 شاپنگ سینٹرز سمیت 1600 سے زائد بنیادی ڈھانچے، جن میں پل، سڑکیں اور دیگر تعمیرات شامل ہیں، تباہ یا متاثر ہوئی ہیں۔
وینزویال حکام کے مطابق متاثرہ انفراسٹرکچر کی مجموعی تعداد 2501 تک پہنچ چکی ہے۔
امدادی کارروائیوں میں مقامی فوج، ریسکیو اداروں اور مختلف ممالک سے آنے والے سیکڑوں بین الاقوامی امدادی کارکن حصہ لے رہے ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں بھاری مشینری اور خصوصی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بھی تعینات ہیں۔
یورپی یونین نے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے 50 لاکھ ڈالر سے زائد کی ہنگامی مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کے مطابق زلزلے سے متاثرہ تقریباً 18 لاکھ افراد کو فوری انسانی امداد، خوراک، پینے کے صاف پانی، طبی سہولیات اور عارضی رہائش کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بحالی کی سرگرمیاں جاری ہیں، جبکہ ریسکیو اہلکار ملبہ ہٹانے اور لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
ادھر امریکا نے وینزویلا میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی حکام نے انسانی بنیادوں پر وینزویلا سے متعلق بعض پابندیوں میں نرمی کرنے کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ امدادی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کی جا سکے۔
.png)
1 hour ago
1






English (US) ·