Times of Pakistan

ٹرمپ نے ایران کی تجاویز کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا

1 month ago 8
ARTICLE AD BOX

تہران نے اپنی جوابی تجاویز پاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکی حکام تک پہنچائی تھیں


واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے دی گئی تازہ تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے انہیں مکمل طور پر ناقابلِ قبول قرار دے دیا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ میں نے ایران کے نام نہاد نمائندوں کی جانب سے حالیہ تجاویز دیکھی ہیں یہ مجھے پسند نہیں آئیں اور یہ تجاویز مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں۔

امریکی صدر نے واضح کیا کہ ایران کا جواب واشنگٹن کے لیے قابل قبول نہیں اور موجودہ صورتحال میں دونوں ممالک کے درمیان اختلافات برقرار ہیں۔

واضح رہے کہ تہران نے اپنی جوابی تجاویز پاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکی حکام تک پہنچائی تھیں۔

Read Entire Article