ARTICLE AD BOX
صدر ٹرمپ نے اپنے بیٹے اور ان کی ہونے والی اہلیہ بیٹینا کو مبارکباد دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیٹے کی شادی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی مصروفیات اور ملکی حالات کے باعث اس اہم موقع پر موجود نہیں ہو سکتا۔ صدر ٹرمپ نے اپنے بیٹے اور ان کی ہونے والی اہلیہ بیٹینا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس خوشی کے موقع پر اپنے خاندان کے ساتھ ہونا چاہتے تھے، تاہم موجودہ حکومتی ذمہ داریاں انہیں اجازت نہیں دیتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا سے محبت اور ریاستی امور کا تقاضا ہے کہ میں وائٹ ہاؤس میں موجود رہوں، اسی لیے شادی کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکتا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے بیٹے ڈان جونیئر کی شادی کی تقریب اس ہفتے بہاماس کے ایک چھوٹے جزیرے پر منعقد ہوگی جس میں صرف قریبی اہلِ خانہ اور چند دوست شریک ہوں گے۔
.png)
2 weeks ago
6




English (US) ·