Times of Pakistan

ٹرمپ کا امریکی میڈیا پر بڑا حملہ، ایران جنگ کی کوریج کو ’غداری‘ قرار دے دیا

18 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

امریکی صدر نے امریکی محکمہ انصاف پر زور دیا کہ ایران جنگ کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو سمن جاری کیے جائیں

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ سے متعلق کوریج پر امریکی میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بعض رپورٹس کو ’عملی غداری‘ قرار دے دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ایسی خبریں جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تہران عسکری لحاظ سے واشنگٹن کے مقابلے میں بہتر پوزیشن میں ہے، دراصل دشمن کی مدد اور سہولت کاری کے مترادف ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس قسم کی رپورٹس ایران کو جھوٹی امید فراہم کر رہی ہیں حالانکہ ان کے مطابق ایران کے پاس ایسی کسی امید کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔

امریکی صدر نے میڈیا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکی بزدل ہیں جو اپنے ہی ملک کے خلاف کھڑے ہیں جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ صرف ’ہارے ہوئے، ناشکرے اور احمق لوگ‘ امریکا کے خلاف دلائل دے سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی حالیہ دنوں میں جنگ کی تنقیدی کوریج پر امریکی میڈیا اداروں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

اسی دوران امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے نامعلوم حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ صدر ٹرمپ نے ذاتی طور پر امریکی محکمہ انصاف پر زور دیا کہ ایران جنگ کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو سمن جاری کیے جائیں تاکہ ان کے خفیہ ذرائع کی شناخت کی جا سکے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق ٹرمپ اور امریکی میڈیا کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ایران اور امریکا کے درمیان جنگی اور سفارتی صورتحال عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

Read Entire Article