ARTICLE AD BOX
شائع 03 اپريل 2026 02:51pm
عوام کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، حکومت نے ٹول ٹیکس میں 25 فیصد سہ ماہی اضافہ واپس لے لیا۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ٹول ٹیکس میں 25 فیصد سہ ماہی اضافے کو باضابطہ طور پر واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت مواصلات کے مطابق ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے پیشِ نظر مالی سال 2025-26 کے دوران ٹول ٹیکس میں کسی قسم کا اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور مہنگائی کے دباؤ میں کمی کے لیے ایسے فیصلے جاری رکھے جائیں گے۔
.png)
1 week ago
3






English (US) ·